مروت بیٹنی قومی تحریک کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں بیٹی قومی تحریک نے پولیو کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں مساجد میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کے اعلانات بھی کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تجوڑی، بخمل احمدزئی، بچکن احمدزی آدمزئی تری خیل، جابوخیل,سلیمان خیل اور بہرام خیل میں پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ اور بیٹنی سب ڈویژن کے علاقوں میں بھی مہم بند کر دی گئی ہے۔
ضلع لکی مروت کے کئی مقامات پر پولیو ٹیموں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک نے مروت کینال میں 15اکتوبر سے پہلے باران ڈیم سے پانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیٹی قومی تحریک کے شرکاء نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے شام تک پانی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا تو بیٹنی گیس کمپنی کی گاڑیوں کی "بندش” پر غور کرنے کیلئے "گرینڈ جرگہ” کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا۔
تحریک چیئرمین انعام اللہ نے کہا ہے کہ جب تک ڈپٹی کمشنر بذات خود ہمیں مطمئن نہیں کرتے بائیکاٹ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کو اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی،علیمہ خان