مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی متحرک

ویب ڈیسک: الیکشن 2024 کے بعد مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی متحرک ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں دیگر جماعتوں کیساتھ بھی اتحاد کیلئے رابطے شروع کردئے ہیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مرکز میں حکومت سازی کیلئے مجلس وحدت المسلمین جبکہ صوبوں کیلئے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے طے فارمولے کے مطابق مرکز میں مجلس وحدت المسلمین اور صوبوں میں سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی متحرک ہو گئی ہے.
کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آزاد ممبران کو اپنی ہی پارٹی میں شامل کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائیگا ۔ اگر عدالت سے ریلیف ملا تو آزاد ممبران اپنی پارٹی میں شامل ہوجائینگے لیکن اگر ریلیف نہ ملا تو اتحاد کا راستہ اپنایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی