مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول پشاور میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز ہونیوالی بارشوں کے نتیجے میں پشاور کے شہری اور مضافاتی علاقوں میں موسم ایک مرتبہ پھر خوش گوار ہو گیا تھا تاہم اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر آسمان پر دن بھر بادل چھائے رہے لیکن گرمی کا زور برقرار رہا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش 31 ملی میٹر بونیر میں ریکارڈ کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں 30، باجوڑ میں 29، سیدو شریف 16، ایبٹ آباد 21 اور پشاورمیں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 18 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان