حکومت ملک نہیں چلا سکتی

مسائل اتنےسنگین ہوگئےہیں کہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی،شیخ رشید

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جب معاشی بحران بڑھنےلگتا ہےتو یہ آڈیو لیک کردیتےہیں، مسائل اتنےسنگین ہوگئےہیں کہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔
شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب معاشی بحران بڑھنےلگتا ہےتو یہ آڈیو لیک کردیتےہیں، زرعی ملک غذائی قلت سےدوچارہوسکتاہے،300 روپےکلوپیازاور200روپےکلوٹماٹر،غریب کھائےگاکیا ، بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا۔ امپورٹس پرپابندی،ترسیلات کم،ڈالر نایاب،الیکشن واحدحل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسائل اتنےسنگین ہوگئےہیں کہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔ قبل ازوقت انتخابات ہی سیاسی اورمعاشی عدم استحکام سےنجات ہے۔پی ڈی ایم کے لیے عوام کے آگے ہتھیارڈالنے کا آخری موقع ہے۔ حکومت نےدیرکی توگاڑی ہاتھ سےچھوٹ جائےگی۔ ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ارشدشریف کی شہادت میں جے آئی ٹی پراہم ذمہ داری آگئی ہے کیونکہ ادارےاورعدلیہ ہی اہم ہیں، 4 روز کےلیےعمرہ پرآیا ہوں کیونکہ سب کچھ یہیں سےملتاہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل