مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ، لڑائی جھگڑے معمول

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسافر بردار گاڑیوں کوچز، منی بسیں 3اعشاریہ 44، اے سی بسیں 3اعشاریہ 64 روپے، عام بسیں 3اعشاریہ 29 اور لگژری بسیں 3اعشاریہ 39 روپے فی کلو میٹر کے حساب سے کرایہ لیں گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلامیہ کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کا کرایہ کوچز کے لیے 224 روپے، اے سی بسوں کا 237، عام بسوں کے لیے 224 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
پشاور سے بنوں کے لیے فلائنگ کوچ کا کرایہ 671 روپے، اے سی بسوں کے لیے 710 اور عام بسوں کے لیے 642 روپے، پشاور ڈی آئی خان کرایہ فلائنگ کوچ 1101 روپے، اے سی بسیں 1165 اور عام بسیں 1053 روپے جبکہ پشاور سے چترال تک مسافر بردار گاڑیوں کے لیے 1201 روپے، منی بسوں کے لیے 1256 اور اے سی بسوں کے لیے 1329 روپے کرایہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
محیکمہ ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پشاور تا چارسدہ عام بسیں 89 روپے جبکہ اے سی بسیں 98 روپے کرایہ وصول کریں گی۔ اس کے علاوہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ دینی مدارس، دیگر تعلیمی اداروں، خصوصی افراد اور پچاس سال سے زائد بزرگ شہریوں کے لیے کرائے میں 50 فیصد رعایت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر کے مراکز صحت کو 6 ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا، مریم نواز