سرفراز بگٹی

مسافروں کا قتل ،دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوشکی میںمسافروں سمیت 11افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ مسافروں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو معاف نہیں کریں گے، نہتے اور معصوم افراد پر بزدلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا ہر جگہ پر پیچھا کریں گے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو تباہ کرنا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس سے پنجاب کے 9 افراد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت 5 زخمی ہوئے ہیں۔کو
ئٹہ سے تفتان جانے والی بس کو نامعلوم مسلح افراد نے راستے میں روک لیا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 9 افراد کو ساتھ لے گئے اور قریبی پہاڑوں میں لے جا کر گولیاں مار دیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار