مستونگ دھماکہ، ایک اور زخمی چل بسا، شہداءکی تعداد 53 ہو گئی

ضلع مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بھق افراد کی تعداد 53 ہو گئی.
ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 53 تک جا پہنچی۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں ٹراما سنٹر کے آئی سی یو میں زیر علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔
ترجمان سول ہسپتال کے مطابق شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا جبکہ 25 زخمیوں کو فوری علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
ہسپتال ترجمان کے مطابق مستونگ روڈ پر ہونے والے خوفناک دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ بارہ ربیع الاول کے دن مستونگ میں ہونے والے دھماکہ میں 47 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل