مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ

مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو گولی مار دی

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں مسلح افراد چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس گئے اور گولی مار کر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:چوکیدار کی خودکشی ڈرامہ نکلا، گھریلو ناچاقی پر قتل کا انکشاف

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل

مدعی عمران ولد امیر شیر ساکن شبقدر حال پشاور نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ غیاث الدین ولد نور اسلام، محمد شریف ولد محمد یوسف، ذیشان ولد جان شیر اور سید کرم ولد محمد کرم نے انکے گھر میں گھس کر چادر و چادیواری کے تقدس کو پامال کیا اور بالائی منزل میں جا کر اس کے بھائی شاہد علی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مجروح شاہد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی