مشال یوسفزئی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر مشال یوسفزئی کی پناہ گاہ میں افطاری

ویب ڈیسک: مشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے عشر و زکواة، سماجی بہبود اور ترقی خواتین مشال یوسفزئی نے پہلی افطاری پناہ گاہ میں کی ۔
مشال یوسفزئی نے پجگی روڈ پر واقع پناہ گاہ میں مسافروں کے ساتھ ملکر افطاری کا اہتمام کیا دورے کے موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر انیلا محفوظ اور ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر بھی ہمراہ تھے ۔
محکمہ سوشل ویلفیئر کے حکام نے مشیر وزیراعلیٰ مشال یوسفزئی کو بریفنگ دی ۔
مشیر وزیراعلیٰ مشال یوسفزئی نے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
انہوں نے کہا کہ ہم ان افراد کا سہارا بنیں گے جن کا کوئی آسرا نہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا