load shedding

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہریوں کا پارہ ہائی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کےمختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈںگ کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے، مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیے۔ صوابی میں مظاہرین نے ٹوپی کھنڈہ روڈ کو ٹریفک کےلئے بند کر دیا، زیدہ فیڈر پر 12سے14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے مظاہرین کا کہنا ہے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بند نہ کی تو ایم ون موٹروے کو بند کرنے کےساتھ واپڈا آفس کا گھیراؤ کرینگے۔ مردان میں بجلی بندش پر شہری بلبلا اٹھے مظاہرین نے سڑک بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گیا۔ کاٹلنگ میں ناروان لوڈشیڈنگ کے خلاف تنظیم تاجران نےشٹر ڈاون ہڑتال کااعلان کر دیا ان کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام نے 72 گھنٹوں میں بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا تو شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔
بجلی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں پیسکو نے ہماری زندگی کوعذاب بنادیا ہے بچوں کی پڑھائی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوکر رہ گئیں انہوں نے حکام بالا بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کوالٹی میں فرق پر بخار اور درد کی دوا پر پابندی عائد