معاہدہ نظرانداز، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: قطر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی بدولت حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے بدلے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیدیوں کی پہلی رہائی کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے میں نہ مانوں کے فارمولے کے تحت بمباری شروع کر دی جس سے 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے باوجود شمالی غزہ جانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے مزید 2 افراد شہید ہو گئے۔
24 نومبر کی صبح غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان طے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا تھا۔ مگر جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے رفاح اور خان یونس سے شمالی غزہ واپس جانے والے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کر کے 2فلسطینی شہید اور 11 زخمی کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے بعد شمال سے جنوب جانے والے متعدد افراد واپس اپنے گھروں میں جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے ہی افراد کے ایک گروپ پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ زخمی اور شہید افراد کو جنوبی غزہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ