معذور بچی زیادتی

سوات، 8 سالہ معذور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں پولیس کی بڑی کارروائی، کبل میں 8 سالہ معذور بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم نے بچی کو ورغلایا اور اپنے ساتھ لے گیا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 8 سالہ معذور بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم شادی شدہ ہے اور بارگین کا کام کرتا ہے، میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے ثبوت ملے ہیں۔ ڈی پی او نے سخت الفاظ میں کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس