اختر مینگل

معلوم نہیں کون سی مخلوق ہمارے ووٹ غائب کرتی ہے، اختر مینگل

ویب ڈیسک :بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ معلوم نہیں ہمارے ووٹ کون سی مخلوق غائب کرتی ہے کیونکہ الیکشن میں ہمیشہ عوام نے ہم پر اعتماد کرکے ووٹ دیا ہے ۔
کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ اس بار چار حلقوں سے انتخاب لڑ رہا ہوں،کوئٹہ اور قلات سے الیکشن اسمبلی میں جانے کےلئے نہیں لڑرہا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنےکا مقصد یہ بتانا ہے کہ بلوچستان میں بسنے والوں کی وارث بی این پی ہے۔
سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کرانے کیلئے ہمارے مخالفین سپریم کورٹ تک گئے، آج آپ لوگوں نے 8 فروری سے پہلے ہی اپنا فیصلہ دےدیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید