معین خان

معین خان امریکی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل

لاہور: پاکستانی کرکٹر معین خان کو امریکی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔سابق کپتان کے اعزاز میں تقریب پذیرائی یکم اکتوبر کو بریڈلے میں ہوگی جب کہ دیگر انٹرنیشنل اسٹارز میں شامل ویسٹ انڈین رچی رچرڈسن اور شیونارائن چندر پال کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے،واضح رہے کہ امریکا میں کرکٹ کو بہت تیزی سے فروغ حاصل ہو رہا ہے،ایشیائی ملکوں سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ مقامی کرکٹرز بھی بڑی تعداد میں کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سربراہ اقوام متحدہ کا خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ