مفتاح اسماعیل استعفیٰ

مفتاح اسماعیل کا تمام پارٹی کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رہنماء مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ن لیگ سندھ کی جنرل سیکرٹری کی مسند سے کنارہ کش ہو گئے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے نام خط میں تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب میں انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا، نہ صرف پارٹی بلکہ حکومت میں بھی ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں، پارٹی قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے خیال رکھنے پر میں ان کا مشکور ہوں۔
سابق وفاقی وزیر کی پارٹی سے ناراضگی اس وقت سامنے آئی جب حکومت نے انہیں وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے