مریم نواز

مقبول لوگوں کو تین چار ججز کی ضرورت نہیں پڑتی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزز مریم نواز کا کہنا ہے کہ مقبول لوگوں کو تین چار ججز کی ضرورت نہیں پڑتی، اقلیتی فیصلہ تو فیصلہ ہی نہیں ہوتا اسے ماننا کیسا، صاف اور شفاف فیصلے ہوں گے تو توہین نہیں ہوگی۔
ویب ڈیسک: روالپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق مقدمہ عمران خان اور پی ڈی ایم کا تھالیکن صرف پی ٹی آئی کو سنا گیا، جو مقبول لوگ ہوتے ہیں انہیں تین چار ججز کی ضرورت نہیں پڑتی، ثاقب نثار، باجوہ،فیض حمید کی ضرورت نہیں ہوتی، ہم پوری طرح تیار ہیں،انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا کسی عدالت نے کبھی کسی آمر کو نااہل کیا؟ جب روکا منتخب وزیر اعظم کا راستہ روکا، آپ کا زور صرف عوام کے وزرائےاعظم پر چلتا ہے،کون سی عدالت ہے جس میں ن لیگ نہیں رلتی رہی، غلط سزائیں کاٹیں لیکن قانون کے سامنے پیش ہوکر مثال قائم کی، یہ وہی کرتے ہیں جن کا دامن صاف ہوتا ہے۔
چیئر مین پی ٹی آئی کو نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے بزدل بھی ہیں عدالتی حکم نامے پر نہیں نکلتے، جب نکلتے ہیں تو کالا ڈبہ منہ پرکھینچ کر نکلتے ہیں، جب عدالت جاتےہیں تو جنگلہ گاڑی میں کلاشن کوف کے ساتھ جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی فیصلہ تو فیصلہ ہی نہیں ہوتا، عدلیہ کی تاریخ میں توہین تب ہوئی جب فواد چوہدری نےکہا باہر ٹرک کھڑا ہے۔
جب آڈیو لیکس کی بات کی تو ان باتوں کو ٹچ ہی نہیں کیا کہ اس میں کیا ہے، عدلیہ کی عزت فیصلوں میں انصاف سے ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری