36363

مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے طرز تعمیر سے روشنی کا بندوبست کردیا

ویب ڈیسک (سعودی عرب): مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے طرز تعمیر سے ہم آہنگ روشنی کا بندوبست کردیا جس میں ایل ای ڈی فانوس لگائے گئے ہیں جس میں سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے، یہ فانوس سٹین لیس سٹیل سے آراستہ ہیں، ان پر چوبیس قیراط سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے، ان کی موٹائی دو مائیکرون ہے، ایک فانوس کا وزن 280 کلو گرام ہے، اس پر 2.38 ملی کی ایک پرت چڑھائی گئی ہے جس کی وجہ سے فانوس نشانات سے محفوظ رہے گا-

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم

اس طرح کے فانوس مطاف کی عمارت کی تمام منزلوں میں نصب کیے گئے ہیں، ان کی اونچائی 3600 ملی میٹر تک کی ہے، یہ عمارت کی دیگر منزلوں میں لگائے گئے فانوسوں سے مختلف ہیں، مطاف کی عمارت کی زمینی منزل کے لیے 114 فانوس فراہم کیے جائیں گے، پہلی منزل کے لیے 123 فانوس مختص ہوں گے جبکہ تہہ خانوں کے لیے 245 فانوسوں کا بندوبست کیا گیا ہے-

مزید پڑھیں:  سعودی معاون وزیر دفاع کا دورہ پاکستان، آرمی چیف سے ملاقات شیڈول