85 لاکھ کے جعلی چیک

ملزم نے شہری کو 85 لاکھ کے دو جعلی چیک تھما دیئے

حیات آباد پولیس سٹیشن کی حدود میں رقم کے لین دین کے تنا زعہ پر ملزم نے شہری کو 85 لاکھ رو پے کے دو عدد جعلی چیک تھما دیئے ۔ مدعی گلاب خان ولد جلا ت خان سکنہ اسلم ڈھیری نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے حیات آباد پولیس کو بتایا کہ اس کا ملزم عرفان حنیف بٹ ولد محمد حنیف بٹ سکنہ چینو ٹ پنجاب کے ذمہ رقم بقا یا تھی جس کا بار بار مطالبہ کر نے پر ملزم نے اس کو 50 لاکھ رو پے اور 35 لاکھ رو پے کے دو عدد چیکس تھما دیئے جس کو نجی بینک میں کیش کرا تے ہوئے معلوم ہوا کہ اس کے اکا ئو نٹ میں رقم نہیں ہے اور چیک جعلی ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے