ملکہ برطانیہ الزبتھ

ملکہ کی طبیعت ناساز ، دورہ آئر لینڈ منسوخ

ویب ڈیسک: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث طے شدہ دورہ شمالی آئر لینڈ منسوخ کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 95سالہ ملکہ برطانیہ نے آئندہ چند دنوں کیلئے آرام کرنے کا طبی مشورہ مان لیا۔ پیلس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ شمالی آئر لینڈ کا دورہ نہ کر سکنے پر مایوس ہیں جہاں انہوں نے کئی طے شدہ مصروفیات میں شرکت کرنا تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملکہ برطانیہ نے شمالی آئر لینڈ کی عوام کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں آئرلینڈ کے دورے کے حوالے سے پر امید ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین