Screen Shot 2020 11 10 at 3.24.28 PM

ممالک میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

ویب ڈیسک: روس کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا سے5کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے،کورونا سے پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی،کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،مکمل لاک ڈاوَن ترقی پذیراور ترقی یافتہ ممالک کیلئے نقصان دہ ہے، پاکستان کورونا وائرس کےخلاف چین کے اقدامات کو سراہتا ہے،کورونا بحران میں چین کی جانب سے امداد کو بھی سراہتے ہیں، کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،پاکستان اور چین کورونا ویکسین کے ٹرائل پر بھی کام کررہے ہیں،کورونا بحران میں عالمی مالیاتی اداروں اور جی 20کو غریب ممالک کی مدد کرنی چاہئے-

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے،کسی ملک یا مذہب کو دہشتگردی سے جوڑنا صحیح نہیں،ممالک میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پرامن طریقہ اپنانا ہوگا، اقوام متحدہ کوعالمی حل طلب مسائل میں سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی، ممالک میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پرامن طریقہ اپنانا ہوگا،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں پیش کیں،پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کےخلاف کھڑا رہا ہے،بعض ممالک سیاسی فائدے کیلئے دہشت گردی کے الزامات لگاتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو مفاہمتی عمل سے بھرپورفائدہ اٹھانا ہوگا،افغان مہاجرین کی باعزت واپسی انٹراافغان مذاکرات کا اہم جزو ہونا چاہیے، افغانستان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے،افغان امن عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری