منافع خور جعلی دوائیں بنا کر

منافع خور جعلی دوائیں بنا کر عوام کی زندگی سے کھیلنے لگے

ویب ڈیسک: منافع خور جعلی دوائیں بنا کر عوام کی زندگی سے کھیلنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق خام مال کی کمی سے ادویات بننا بند ہوئیں تو کئی ادویات کی جعلی فیکٹریاں لگ گئیں۔
جعلی ادویات کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حرکت میں آگئی ہے۔
کراچی میں ریگولیٹری فیلڈ فورس نے چھاپہ مار کر دواؤں کی جعلی فیکٹری پکڑ لی۔
اتھارٹی نے ایک بنگلے سے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وجعلی ادویات برآمد کر لیں۔
ان جعلی ادویات میں اینٹی بایوٹک سیرپ، انجکشن، کیپسول اور آٹھ برانڈز کی اینٹی بائیوٹکس برآمد کی گئیں۔
ڈرگ لیبارٹری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام جعلی دوائیں تھیں اور ان مصنوعات میں بیان کردہ فعال اجزاء کی کمی تھی۔
خیال رہے کہ خام مال کی کمی کے باعث فارما کمپنیز نے کئی دوائیاں بنانا بند کردی ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں دوائیوں کی قلت ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا