HOLDING-SLAMS -WESTERN-ARROGANCE

انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا ”مغربی تکبر” کے مترادف ہے ، مائیکل ہولڈنگ

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے منگل کو کہا کہ انگلینڈ کا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ مغربی تکبر کے مترادف ہے۔

مائیکل ہولڈنگ نے انگلینڈ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا اس وقت  دورہ کیا جب کورونا ویکسین بھی موجود نہیں تھی، پاکستان ٹیم 7 ہفتے انگلینڈ میں رہی اور وہاں پر کرکٹ کھیلی  جبکہ انگلینڈ نے پاکستان میں صرف چار دن کا دورہ بھی منسوخ کردیا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بھارت کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیں گے کیوں کہ بھارت طاقتور اور امیر ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل

اپنے ایک بیان میں مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ دورہ منسوخ کرنے کےفیصلے پر جو ردعمل سامنے آرہے ہیں وہ سامنا نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ انہیں پتہ  ہے کہ انہوں نے غلط کیا۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس

واضح رہے کہ انگلینڈ کی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم گذشتہ ماہ انھوں نے یہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔