اسسٹنٹ کمشنر پشاور زینب نقوی

منشیات اور تمباکو نوشی کے خلاف سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : اسسٹنٹ کمشنر پشاور زینب نقوی نے کہا ہے کہ بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور مستقبل میں ان کی صحت و تندرستی اور سلامتی کو محفوظ بنانے کیلئے آخری حد تک جدوجہد کریں گے، تمباکو نوشی، منشیات اور ہر قسم کا نشہ حرام، مضر صحت اور قانوناً جرم ہے، لہٰذا متعلقہ افسر، علماء کرام، اساتذہ اور پولیس اس کے تدارک کو یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل محکمہ صحت کے کانفرنس روم پشاور میں تمباکو نوشی، شیشہ، حقہ اور ہر قسم کی منشیات کے تدارک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
اجلاس میں تمباکو نوشی اور دیگر منشیات کے نقصانات کے بارے بتایا گیا کہ تمباکو نوشی کینسر، دل اور فالج جیسی مہلک بیماریوں کا باعث بنتی ہے، سکولز،کالجز، یونیورسٹیز اور تفریحی جگہوں سمیت اہم عوامی مقامات کے اردگرد تمباکو نوشی اور دیگر منشیات پر قابو پانے کے بارے میں آگاہی مہم کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے سمیت طلباء کو منشیات سے بچانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ طلبہ کو تقریری مقابلوں، ڈسپلے سٹوری، ڈرامہ اور واک کی شکل میں آگاہی دینے سمیت ہفتہ تدارک تمباکو نوشی و منشیات منانے کیلئے اقدامات بھی کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی