اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری

اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منگل کو گورنر کو بھیجیں گے، وزیراعلیٰ محمودخان

وزیراعلیٰ محمودخان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منگل کے روز گورنر کو ارسال کرنے کا اعلان کردیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمودخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انشاءاللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی گزشتہ روز تحلیل ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی جس پر گورنر بلیغ الرحمان نے مقررہ وقت میں دستخط نہیں کیے اور پھر قانون کے مطابق اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز اور شہباز شریف ہونگے، بیرسٹر سیف