مہاجرین کا پاکستان سے انخلا جاری، مزید 4709 افغانی لوٹ گئِے

ویب ڈیسک: افغان شہریوں کا پاکستان سے انخلا جاری ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کے لئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں دہشتگردی، منشیات، اسلحہ کلچر، سمگلنگ جیسے بے شمار جرائم افغان پناہ گزینوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں، اس لئے ملکی سالمیت کے پیش نظر افغان مہاجرین کے پاکستان سے انخلا کا اٹل فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طورخم اور چمن بارڈرز سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، 26 اکتوبر کو مزید 4709 افغانی اپنے ملک چلے گئے۔ ان میں 1104 مرد، 952 خواتین اور 2653 بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے 153 گاڑیوں میں 246 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 76,928 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ممکن ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ملکی سالمیت کیلئے افغان مہاجرین کا پاکستان سے انخلا کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس میں تمام غیر قانونی غیر ملکی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور