میلبرن ٹیسٹ

میلبرن ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم: آسٹریلیا کے 6وکٹوں کے نقصان پر 187رنز

ویب ڈیسک :میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے ہیں اور کینگروز کو 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔
آسٹریلیا نے جیسے ہی دوسری اننگز شروع کی تو شاہین ان پر جھپٹ پڑے، اننگز کی دوسری ہی گیند پر شاہین نے عثمان خواجہ کو چلتا کیا جب کہ لنچ سے پہلے لبوشین کو بھی میدان بدرکردیا۔
ابتدائی دو وکٹیں حاصل کرنے کے بعد دوسرے اینڈ سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میر حمزہ نے بھی وکٹیں حاصل کرنا شروع کر دیں۔
آسٹریلوی اننگ کے 5.1 اوور میں میر حمزہ نے ڈیوڈ وارنر کو 6 رنز پر بولڈ کیا جس کے بعد انہوں نے اگلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بھی بولڈ کر کے اپنی دھاک بٹھا دی۔
جلد 4 وکٹیں گرنے کے بعد آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ اور مچل مارش نے پارٹنرشپ قائم کی، اس دوران مچل مارش نے 70 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کی۔
سٹیو سمتھ اور مچل مارش کی پارٹنرشپ کی بدولت آسٹریلیا نے میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کی جس کے بعد 49.5 اوورز میں میر حمزہ نے آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ اڑائی، انہوں نے مچل مارش کو 96 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
مچل مارش کے بعد سٹیو سمتھ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رہ سکے اور 50 رنز بنا کر شاہین شاہ آ?فریدی کی گیند پر سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے اور ان کو 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کی جانب سے 318 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق 10 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
بعدازاں عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی سکور 124 رنز پر پہنچایا لیکن عبد اللہ شفیق ففٹی مکمل کرنے کے بعد جلد ہی چلتے بنے اور 62 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ان کو ہی کیچ تھما دیا۔
بابر اعظم بھی صرف ایک رن پر پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ شان مسعود کی شکل میں گری جب وہ 54 رنز پر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔
کپتان شان مسعود کے بعد نوجوان بلے باز سعود شکیل بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 9 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، چھٹی وکٹ پر سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے، محمد رضوان بھی 42 رنز پر پیٹ کمنز کا شکار بنے۔
قبل ازیں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ