Rasheed

مین لائن ون منصوبے پرکام کا آئندہ دوماہ میں آغازکردیا جائے گا۔ شیخ رشید


ویب ڈیسک (اسلام آباد): ریلوے کے وزیرشیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری اور ٹینڈرکے بعد آئندہ دوماہ میں مین لائن ون منصوبے پرکام کا آغازکردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تیزترین ٹرین سروس کامنصوبہ پوری دنیا کوحیران کردے گا، جسے ریلوے لائن کے ذریعے چین اورافغانستان کے شہرجلال آباد سے ملایا جائے گا،
وفاقی وزیرنے کہا کہ گوادربندرگاہ پورے علاقے کا ایک بڑامنصوبہ ہوگا، جہاں چارسوجہاز لنگرانداز ہوسکیں گے، جب کہ اس کے مقابلے میں ایران کی چاہ بہاربندرگاہ پرصرف دوایم این ٹی ایس جہاز لنگراندازہونے کی گنجائش ہے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک