میٹرو پولیٹن ڈبلیو ایس ایس پی کی 2 ارب 10 کروڑ کی نادہندہ نکلی

ویب ڈیسک: میٹرو پولیٹن ڈبلیو ایس ایس پی کی اربوں روپے کی نادہندہ نکلی. ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے میٹرو پولیٹن سے 2 ارب 10 کروڑ روپے کے بقایاجات کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت تحلیل ٹاونز کے بقایاجات کی ادائیگی میٹرو پولیٹن کی ذمہ داری بنتی ہے۔
مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحلیل شدہ ٹاون ون کے ذمے 1 ارب 4 کروڑ جبکہ ٹاون ٹو کے ذمے 2 کروڑ 85 لاکھ کے بقایا جات ہیں۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹاون تھری 30 کروڑ اور ٹاون فور کے ذمے 21 کروڑ 19 لاکھ واجب الادا ہیں۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور الاونسز میں ایڈہاک ریلیف کی مد میں بھی تحلیل شدہ ٹاونز کے ذمے کروڑوں کے بقایاجات ہیں۔
مراسلہ میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ کمپنی خود مالی بحران کا شکار ہے، میٹرو پولیٹن بقایاجات کی ادائیگی کےلئے فوری اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی