میچ آسمانی بجلی

جکارتہ، دوران میچ آسمانی بجلی گرنے سے مقامی فٹبالر جاں بحق

ویب ڈیسک: انڈونیشین شہر جکارتہ میں دوران میچ آسمانی بجلی گرنے سے مقامی فٹبالر جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مغربی جاوا کے علاقے میں گزشتہ روز مقامی کلبز کے درمیان دوستانہ میچ ابھی جاری تھا کہ اس دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا اور اس واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ فٹبالر کی شناخت 35 سالہ سبطین کے نام سے ہوئی ہے۔
جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران میچ اچانک کھلاڑی پر آسمانی بجلی گرتی ہے اور وہ وہیں ڈھیر ہوجاتا ہے۔
واقعہ کے بعد متاثر فٹبالر کو ہسپتال فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جاںبر نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی