میڈلز جیتنے والے پلیئرز

عالمی سطح پر میڈلز جیتنے والے پلیئرز ہمارے ہیرو ہیں، مطیع اللہ مروت

پشاور (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک اسقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سپورٹس مطیع اللہ خان مروت نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو ہار بھی پہنائے، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں پوشیدہ ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت اہم کردار ادا کرتی ہے جس کی وجہ سے آج دنیا میں پاکستان کھیلوں کے میدان میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، یہ میڈلز جیتنے والے پلیئرز ہمارے ہیرو ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو کسی بھی تعطل کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو ہار بھی پہنائے۔
یاد رہے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے تھائی لینڈ میں بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں میں سات میڈلز جیتے، پاکستان کی کم عمر ترین ایتھلیٹ وانیا حسن نے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک براؤنز میڈل جیتا جبکہ دوسری کم عمر ترین دس سالہ آیان نے کانسی تمغہ جیتا۔ حسن نے ایک چاندی اور ایک براؤنز کا تمغہ اپنے نام کیا اور وقار آفریدی نے دو براؤنز تمغے جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف