میکسیکو فٹبال میچ

میکسیکو: فٹبال میچ کے دوران جھگڑے میں 17 شائقین ہلاک 22 زائد زخمی ہوگئے

میکسیکو سٹی میں فٹبال میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں کم از کم 17 شائقین ہلاک اور 22 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمپیئن لیگ کے میچ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جہاں کویریٹارو اور اٹلس کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا، میچ کو انتظامیہ کی طرف سے اس وقت روک دیا گیا جب کچھ شائقین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، دونوں ٹیموں کے شائقین ایک دوسرے سے تلخ کلامی کر رہے تھے لیکن پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کی موت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

انتظامیہ کی جانب سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں منتقل کر دیا گیا، ایک کھلاڑی نے لڑائی کو ختم کرانے کی کوشش کی تو ایک شخص نے بوتل مار کر اسے زخمی کر دیا، اس کے بعد لڑائی شروع ہو گئ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

چیمپئن لیگ کے صدر کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے تمام میچ معطل کر دیے ہیں، جھگڑے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی۔