میگا سٹورز پر زائد المیعاد غذائی اشیاء کی فروخت عروج پر

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں کے تجارتی مراکز اور میگا سٹورز پر ایکسپائرڈ غیر ملکی غذائی اشیاء اور مشروبات وغیرہ کی فروخت سے متعلق شکایات بڑھ گئی ہیں صارفین کو معیار کے ساتھ قیمت میں بھی نرخنامہ کی خلاف ورزی کی شکایات ہیں ان میں سے زیادہ تر غیر ملکی سامان افغانستان سے سمگل کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا گیا ہے اس سامان کو من پسند نرخ پر فروخت کیاجارہاہے تاہم اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔
محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے مارکیٹوں میں تمام زائد المیعاد اشیاء کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے اہلکاروںکو ٹاسک دیاہے لیکن اس حوالے سے تاحال صوبہ کے کسی بھی بڑے شہر بشمول پشاور میں ایک بھی آپریشن نہیں کیا گیا ہے اس وقت صدر، یونیورسٹی ٹائون اور کارخانو بازار کے علاوہ اندرون شہر اور موٹروے پر بھی اس کی چیزوں اور مشروبات کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور ان دکانوں میں یہ سامان کئی گنا مہنگا بھی فروخت ہورہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار