Untitled 1 405

نااہل حکمران ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں۔ ثمر بلور

ویب ڈیسک (پشاور):اے این پی ترجمان ثمر بلور کی پریس کانفرنس، ثمر بلور نے کہا کہ کوئٹہ واقع کی مذمت کرتے ہیں، کوئٹہ کے محفوظ علاقے میں اتنا بڑا واقع پیش آنا حکومت کے لیے لمحہ فکر ہے، پاکستان میں سیکورٹی کے حالات خراب ہو رہے ہیں،پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔

نشینل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ملک میں کورونا کے کیسز میں روز بہ روز بڑھ رہے ہیں، حکومت کورونا کے حوالے تذزب کا شکار ہے، خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریض بڑھ رہے ہیں، حکومت کورونا کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے، حکومت بچوں کی جانوں کے ساتھ کھیل رہی ہے، پاکستان میں عوام کو ویکسینشن میں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اگر اسی رفتار سے ویکسینشن جاری رہی تو تیرہ سالوں میں بھی ویکسینیشن کا عمل مکمل نہیں ہوگا، حکومت چھوٹے دوکاندار کو ریلیف دے، کورونا کے باعث کاروبار تباہ ہو گئےہیں، 2020 میں حکومت کورونا وباء کے پیچھے چھپ گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

ثمر بلور کا مزید کہنا تھا کہ نااہل لوگوں کے پاس حکومت ہے، نااہل حکمران ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں، پڑوسی ممالک کی جی ڈی پی ریٹ ہم سے کئی بہتر ہے، کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، شہر میں صرف برائے نام سستے بازار قائم کیے ہیں، صرف اپنے اشتہارات کے لیے بازار قائم کئے ہیں، شہر میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، عوام کو رلا رہے ہیں اشیاء خوردونوش کے لیے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب آج گورنر ہاوس میں منعقد ہوگی

سی ایم ہاؤس میں یونیورسٹی اور گورنر ہاؤس میں پریس کلب بن گیا ہے، 33 بلین قرضہ لیا ہے حکومت نے ابھی تک، ملک کو مقروض بنا دیا ہے حکمرانوں نے، نااہل آدمی کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا، شکلیں نہ بدلے پالیسی کو بدلیں، حکومت کی پالیسی فیل ہو چکی ہے، خدائی خدمت گار تحریک کے تحت کل سے غریب عوام میں کھانا تقسیم کیا جائے گا۔