تردید

نادر اکی پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تردید

ویب ڈیسک :نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ۔
اس حوالے سے ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا نے ایسا کوئی ایکشن نہیں لیا نہ ہی کسی کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا ایک مکمل قانونی طریقہ کار ہوتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ابھی تک نہ کوئی ایسی کارروائی ہوئی ہے نہ وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے ہیں، شناختی کارڈ سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاری رہنماو¿ں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیے‘حکام کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی پولیس کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 18 اشتہاری ملزمان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ شامل ہیں جن کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم