ناراض اراکین کو منانے کیلئے مروت قومی اتحاد کے امیدواران متحرک

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں مروت قومی اتحاد کے امیدواران روایتی طریقے سے ناراض ارکان کو منانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ این 41 کے امیدوار سلیم سیف اللہ خان نے ملکان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جرگہ کنوینسگ کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جرگہ گروپ میں صوبائی امیدواران انور سیف اللہ خان، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور ملک نجیب اللہ بھی شامل ہیں۔ اس ح والے سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یاد رہے کہ ان کوششوں سے رئیس آف عیسک خیل حاجی اسلم خان، مینا خان بیگوخیل اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت جرگے کے ہمراہی بن گئے۔
مروت قومی اتحاد کے جرگے کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اختر منیر خان ، منصور کمال خان اور دیگر ملکان کی جرگہ ننواتے کے بعد مروت قومی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9مئی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،عطاء تارڑ