عالمی خلائی اسٹیشن

ناسا نے عالمی خلائی اسٹیشن کو 2031 میں گرانے کا اعلان کردیا

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا اختتام قریب تر ہے جس کے بعد امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے آئی ایس ایس کو 2031 تک ریٹائر کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

ناسا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایجنسی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 2030 کے اختتام تک چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے بعد اسے بحرالکاہل کے ایک دور دراز حصے پوائنٹ نیمو میں گرادیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت عروج پر، ایک ماہ میں 22 کشمیری شہید

یہ بھی پڑھیں: بھارتی عالم گیر پروپیگنڈہ بری طرح بے نقاب

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ناسا نے کہا کہ 2000میں لانچ کیا گیا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بحرالکاہل کے پوائنٹ نیمو میں گرادیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد

ناسا نے کہا کہ تجارتی طور پر چلنے والے خلائی پلیٹ فارمز تعاون اور سائنسی تحقیق کیلئے آئی ایس ایس کی جگہ لیں گے۔ یہ نقطہ زمین سے سب سے دور اور دیگر خلائی جہازوں کا قبرستان رہا ہے، یہ علاقہ نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحل سے 3 ہزار میل اور انٹارکٹیکا سے 2 ہزار میل شمال میں ہے۔