948444 7572381 mangoo updates

نایاب آم میزاکی کی دیکھ بھال کیلئےخصوصی سیکیورٹی تعینات

ویب ڈیاک (مدھیہ پردیش)دنیا کے مہنگے ترین آم اگانے والے بھارتی جوڑے کو نایاب پھل کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی رکھنی پڑ گئی۔

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں ایک جوڑے نے آم کی نایاب قسم کے درخت لگائے ہیں۔ آم کی اس نایاب قسم کا نام میزاکی ہے جو ابتدا میں جاپان میں اگایا گیا تھا اور اسے دنیا کا مہنگا ترین آم ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور

اب یہی قسم لگانے والے سنکلاپ پریہر اور رانی 2 درختوں کی سیکیورٹی رکھنے پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ ان نایاب آم کے درختوں کی خبر وائرل ہونے کے بعد کچھ مقامی چوروں نے پھل چرانے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے ان درختوں کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔

بھارتی جوڑے نے 4 سیکیورٹی گارڈز اور 6 کتوں کو نایاب پھل کے دو درختوں کی حفاظت کیلئے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

رپورٹس کے مطابق بھارتی جوڑے کو ممبئی سے ایک کلوسرخ آم کی قیمت 21 ہزار بھارتی روپے تک دینے کی پیش کش کی گئی ہے تاہم انہوں نے فروخت سے انکار کردیا ہے۔

گزشتہ سال عالمی مارکیٹ میں اِس آم کی فی کلو قمیت 2 لاکھ 70 ہزار بھارتی روپے یعنی پونے 6 لاکھ پاکستانی روپے تک گئی تھی۔