img 1564680375

نبی کریم ﷺ نے جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا اور امن، محبت اور صلہ رحمی کا پیغام عام کیا. چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

ویب ڈیسک (اسلا م آباد):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن، محبت ، عدل وانصاف، بقائے باہمی، صلہ رحمی،صبر و برداشت کی بہتر ین مثال حضور ﷺ کا اسوہ حسنہ ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم ایک خوشحال معاشرے کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا اور امن، محبت اور صلہ رحمی کا پیغام عام کیا اور ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھی جسمیں برابری اور مساوات ، عدل وانصاف کا بول بالا ہوا، چئرمین سینیٹ نے کہا کہ نبی ﷺ کا امتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے، جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری