نجم الحسین شانتو

بنگلہ دیش کے نجم الحسین شانتو کی دو سنچریاں

بنگلہ دیش کے مایہ ناز بلے باز نجم الحسین شانتو نے افغانستان کے خلاف ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں ایک اور سنچری جڑ دی ہے۔ شانتو نے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 175 گیندوں پر 146 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کو سنبھالا دیا تھا اس اننگ میں شانتو نے 2 چھکے اور 23 چوکے لگائے تھے۔ نجم الحسین شانتو کی سنچری کی بدولت بنگلہ دیش پہلی اننگ میں 382 رنز کا مجوعہ جوڑنے میں کامیاب رہا۔ شانتو نے میچ کی دوسری اننگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 124 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر