نریندر مودی کا تمسخر اڑانے پر مالدیپ کے 3 وزراء معطل

ویب ڈیسک: بھارتی وزیر اعظم مودی کا تمسخر اڑانے پر مالدیپ کے 3 وزارء کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور اسی وجہ سے انہیں معطل کر دیا گیا۔ ان معطل ہونے والوں میں مریم شعونہ، مالسا شریف اور محزوم ماجد شامل ہیں۔
اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ مودی کا تمسخر اڑانے کا معاملہ دونوں ممالک کے مابین مشکلات کا باعث بننے لگا تھا۔
نئی دہلی میں موجود مالدیپ کے ہائی کمشنر ابراہیم شہیب کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے مودی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر شدید احتجاج کیا گیا۔
مالدیپ کی نوجوانوں کے امور کی نائب وزیر مریم شعوبہ نے چند روز پیشتر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نریندر مودی کے لکشادویپ کے دورے کے حوالے سے چند نا مناسب باتیں کہی تھیں۔ اس معاملے کو لے کر کافی شکایات کی گئِیں اور بھارت نے سرکاری طو رپر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے