نشتر آباد سے دن دیہاڑے نوجوان کو اغوا کرلیا گیا

ویب ڈیسک : تھانہ گلبہار کے علاقہ سے پی ٹی سی ایل کے سابق آفیسر کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے ۔ پی ٹی سی ایل سے ریٹائرڈ ملازم محمد سجاد سکنہ محلہ اسلام آباد نشتر آباد نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب اس کا بیٹا محمد عمر دوائی لینے کے لئے گھر سے نکلا تھا اور واپس نہیں آیا، انہوں نے اسے ہر ممکن جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جسے مبینہ طور پر نشتر آباد سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے ۔ پولیس نے عدالت کے حکم پر نامعلوم افراد کے خلاف محمد عمر کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی