نصرت سحر عباسی

نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا‘کینیڈا منتقل

ویب ڈیسک :سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ فنکشنل کی ٹکٹ پر مسلسل 3بار خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی نصرت سحر عباسی سیاست کو خیر باد کہہ کر کینیڈا منتقل ہو گئیں۔
2002 سے 2018 تک نصرت سحر عباسی مسلسل 3 بار سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن بنیں ، وہ سندھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے والی خواتین میں پہلے نمبر پر رہیں۔
نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں بھرپوراپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے مسائل، کرپشن،جعلی بھرتیوں،خواتین کے مسائل سمیت دیگر اہم ایشوز کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد