نوجوان اداکارہ عریشہ رضی

نوجوان اداکارہ عریشہ رضی کی مایوں کی تقریب بھی بارش کی نذر

ویب ڈیسک :شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی کی مایوں کی تقریب بھی گزشتہ شب ہونے والی طوفانی بارش کی نذر ہوگئی۔
عریشہ رضی کی مایوں کی تقریب جاری ہی تھی کہ اچانک شہر قائد میں بارش کا سسٹم برسنا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔
اداکارہ کی مایوں کی تقریب کی کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عریشہ رضی نے اپنی مایوں کی تقریب کے لیے نارنجی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے دولہے میاں بھی نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں عریشہ رضی دوران تقریب بارش ہونے کی وجہ سے کمرے میں دیگر مہمانوں کے ساتھ افسردہ بیٹھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان