نوجوانوں آپ نے گھبرانا نہیں،ترقی کا دور دوبارہ شروع ہوگا، نواز شریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا گجرانوالہ میں انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہم نے ہی ختم کیا جس کا کریڈٹ کوئی بھی نہیں لے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہمارے دور میں نہ ہونے کے برابر تھی، ڈالر کی قیمت سب کو یاد ہے کہ ہمارے دور میں کیا تھی۔ ترقی کا دور دوبارہ شروع کریںگے کوئی ہمیں روک نہیں سکے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک جب تک اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہوگا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
یوتھ کے حوالے سے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو میرے سامنے بیٹھی ہے کہ یوتھ ہے، جو بڑوں کا ادب کرتی ہے یہ یوتھ ہے اور اسی یوتھ کیلئے میرا دل دھڑکتا ہے۔ اسی مہذب یوتھ سے ملک و قوم کا مستقبل وابستہ ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ جب تک انہیں باعزت روزگار نہیں مل جاتا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی تھی جبکہ یہ اسلام آباد میں دھرنے کر رہے تھے۔
سابق وزیر اعظم اور قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ میرا دور سستا ترین دور تھا، میرے دور میں سبزی 10 روپے کلو روٹی 5 روپے کی ملتی تھی۔ آج روٹی 20 روپے جبکہ سبزی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں، جب تک آپ کو آپ کے مسائل حل نہیں ہو جاتے چین سے بیٹھنے والا نہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری