مولانا فضل الرحمان

نیازی افغانستان میں شکست کھانے والی عالمی قوتوں کو ملک کے خلاف اکسا رہے ہیں،

ویب ڈیسک :جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی بارے عمران نیازی کا غیر ذمہ دارانہ بیان پوری قوم کی تذلیل ہے۔پاکستان کی سلا متی اور قومی وحدت کا تحفظ صرف ریاست نہیں بلکہ پوری قوم کی یکساں ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہادر قوم عمران نیازی سے پوچھے گی کہ ملکی سلامتی بارے ان کے مایوس کن خیالات کس کا ایجنڈا ہیں۔عمران نیازی کا ملک کے تین ٹکڑے اور ایٹمی آثاثوں بارے بیان دراصل عالمی قوتوں کے عزائم کی نمائندگی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید

مولانا فضل الرحمان مزیدکہا کہ شکست خوردہ نیازی مایوسی کے عالم میں قوم کو اجتماعی خود کشی کی ترغیب دے رہا ہے۔عمران نیازی قوم کے حوصلے توڑ کے شکست سے قبل انہیں شکست کے احساس میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔ہم نے پہلے ہی قوم کو بتا دیا تھا، عمران کو ملکی معیشت تباہ کرنے کے لئے عالمی یہودی لابی اقتدار میں لائی۔اٹیمی قوت کے حامل ملک کو صرف دیوالیہ کرکے ہی مسخر کیا جا سکتا ہے۔عمران نیازی نوجوان نسل کے دل و دماغ میں ملک کے خلاف نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔اقتدار سے محرومی کے غم نے عمران کو پاگل کر دیا وہ نفرت و عداوت میں پستی کی آخری حد تک گر گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی افغانستان میں شکست کھانے والی عالمی قوتوں کو ملک کے خلاف اکسا رہے ہیں۔قوم اس قماش کے گمراہ لوگوں کو پہچان چکی ہے،ان کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہماری باشعور قوم مملکت کی سلامتی اور ایٹمی آثاثوں کا دفاع کر سکتی ہے،محب الوطن قوتیں ملکی سلامتی کے خلاف اٹھنے والے ہاتھ کاٹ ڈالیں گے۔