نیب آر ڈیننس

نیب آرڈیننس حکومت کی کرپشن چھپانے کیلئے ہے، (ن) لیگ

ویب ڈیسک :مسلم لیگ (ن )نے نیب آرڈیننس مسترد کر دیا ۔پارٹی کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے احسن اقبال اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی آٹا سمیت تمام سکینڈلز کی اب نیب تحقیقات نہیں کرسکتا اور نہ ہی وزرا کی کرپشن پر سوال کرسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی کے حکمران نے سابقہ بیوی کے فون ہیک کروائے، برطانوی عدالت

پنڈورا پیپرز میں شامل سات سو افراد سے نیب سوال نہیں کر سکتا ،یہ چور خود کابینہ میں بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسائل کی بنیادی وجہ نیب قانون اور اسکا چیئرمین ہے،یہ سارا معاملہ بدنیتی پر مبنی ہے، اگر قانون بنانا ہوتا تو نیب آرڈیننس کی ضرورت نہ ہوتی ،عدلیہ سے من پسند فیصلے لینے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کا فائنل، ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

،حکومت کرپٹ لوگوں کو جج لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کرنا چاہتے تو پھر چیئرمین نیب8 تاریخ کو اپنی مدت پوری کرکے گھر جائیں ،جب تک نیا چیئرمین نہیں بنتا اس وقت تک نیب کا اعلی ترین افسر قائم مقام ذمہ داری نبھائے ۔

مزید پڑھیں:  افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کے احکامات جاری

اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ خود عمران خان کہتے تھے ٹیکس چوری ہو، مہنگائی ہو، ڈالر بڑھے، بجلی، گیس قیمت بڑھے، ٹیکس بڑھے تو وزیراعظم کرپٹ ہے ۔