kbdgfsbgd

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر محکمہ کسٹمز کی بڑی کاروائی

ویب ڈیسک (اسلام آباد ): نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر محکمہ کسٹمز نے بڑی کاروائی کی، بیرون ملک سے قیمتی موبائل فونز کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان

قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے134 دبئی سے اسلام آباد پہنچی تھی، دوران اسکینگ 7 مسافروں کے سامان سے مجموعی طور پر 1360 موبائل فونز اور 14 آئی پیڈز برآمد کر لئیے، محکمہ کسٹمز نے سامان ضبط کرکے مسافروں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

ضبط کیئے گئے سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔