سالِ نو کا آغاز

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سالِ نو کا آغاز‘شاندار آتشبازی

ویب ڈیسک :دنیا بھر میں سب سے پہلے سال نو کا باقاعدہ آغاز نیوزی لینڈ اور پھر چند لمحوں بعد آسٹریلیا سے ہوا۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شاندار آتش بازی سے سال نو کا استقبال کیا گیاآکلینڈ کے معروف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا‘ موسیقی اور رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئیں۔
آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر سال نو منانے والوں کا جم غفیر موجود تھا۔ سب نے مل کر کاﺅنٹ ڈاﺅن کیا اور جیسے تاریخ تبدیل ہوئی اسکائی ٹاور جگمگا اٹھا
سال نو کا باقاعدہ آغاز نیوزی لینڈ اور پھر چند لمحوں بعد آسٹریلیا سے ہوا۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر، تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام سمیت درجنوں مقامات پر سال نو کا آغاز کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات، مراکش اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک نے سال نو کی تقریبات کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً منسوخ کردی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  انسداد دہشتگردی عدالت، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پرسماعت ملتوی