نیٹ فلِکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز منی ہیسٹ کا سیزن 5کل ریلیز ہوگا

ویب ڈیسک: نقب زنی کی انوکھی وارداتوں پر مشتمل سسپنس اور ایکشن سے بھر پور ویب سیریز منی ہیسٹ کے پانچویں سیز ن کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ ناظرین کو اپنے حصار میں جکڑے رکھنے کیلئے ویب سیریز کے سیز ن 5کے والیوم 1 کوبس اب سے کچھ ہی گھنٹوں بعد ریلیز کردیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے مطابق اس کا دوسرا والیوم 3دسمبر 2021 کو ریلیز ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے منی ہیسٹ نیٹ فلکس پر بنا انگریزی سب ٹائٹل کے دیکھی جانے والی ویب سیریز میں سے سب سے زیادہ کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔اس کے چوتھے پارٹ کو رواں ماہ اوسط ً 65 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹاپ ٹین میں موجود ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

دنیا بھر کے ناظرین ویب سیریز کے بارے میں سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر اس کا ذکر کیا کرتے ہیں اور ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کے وہ اس سیریز کے پانچویں سیزن کیلئے کس قدر بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔