نیٹو روس کے خلاف

نیٹو نے روس کے خلاف نئے فوجی منصوبے پر کام شروع کر دیا

ویب ڈیسک: مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے روس کے خلاف اپنے نئے فوجی منصوبے تیار کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق نیٹو ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فوجی کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل راب بویر نے کہا ہے کہ اگرچہ روس کی زمینی افواج کا بڑا حصہ یوکرین میں لڑ رہا ہے لیکن اس کی افواج اب بھی ہمارے لئے خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روس دوبارہ نئے سرے سے خود کو تشکیل دینے جارہا ہے اور اسی لئے نیٹو کے منصوبے روسی فوج کی موجودہ حیثیت کو دیکھتے ہوئے نہیں بلکہ یوکرین حملے سے پہلے اس کی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوہری صلاحیتوں کے علاوہ ہم روس کو سمندروں، فضائوں اور خلا میں ایک سنگین خطرہ کے طور پر دیکھتے رہیں گے کیونکہ اس کی افواج بہت قابل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی